کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

جواب :  ایساکہنے والا کافِر ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 186صَفحات پر مشتمل کتاب ،  ’’ بہارِ شریعت ‘‘  حصّہ 9 صَفْحَہ 181پر صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  فرماتے ہیں   : جو اپنے آپ کو پیغمبرکہے اور تاویل یہ کرے کہ میں   پیغام پہنچاتا ہوں   وہ کافِر ہے ۔  یہ تاویل مَسْمُوع نہیں  (یعنی ظاہری بچاؤ کی یہ دلیل نہیں   سنی جائے گی ) کیونکہ عُرف میں   یہ لفظ ِ(پیغمبر) رسول و نبی کے معنیٰ میں   ہے ۔  (بہارِ شریعت حصّہ۹ ص ۱۸۱، عالَمگیری ج۲ ص۲۶۳ )

 ’’ انبِیائے کِرام کا گستاخ کافِرمُرتَد ہے  ‘‘ کے اٹھائیس حُرُوف کی نسبت سے انبِیاء کی گستاخی کے بارے میں   کُفرِیّات کی 28 مثالیں    

{1} جو کہے  : حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ  روحُ اللہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اللہ  کے بیٹے ہیں   وہ کافِر ہے ۔       

{2}غیرِ انبیاء کے لئے وَحیِ نُبُوَّت ماننا کفر ہے ۔   (بہارِشریعت حصہ ۱ ول ص ۳۱)

{3}جو کہے کہ نُبُوَّت  عِبادت و رِیاضت کرکے حاصِل کی جاسکتی ہے وہ کافِر ہے ۔  (اَیضاً ص ۳۲)

{4}جو شخص نبی سے نُبُوَّت  زائل ہوجانے کو جائز جانے وہ کافر ہے ۔ (اَیضاً ص ۳۲)

{5}جو شخص یہ کہے کہ کسی نبی نے اللہ  تعالیٰ کے کسی حکم کوچُھپایا اور لوگوں   تک نہ پہنچایا وہ کافِر ہے ۔  (اَیضاً ص ۳۳)

{6}جو غیرِ نبی کو نبی سے افضل یا{7} اُس کے برابر مانے وہ کافِر ہے ۔           (بہارِ شریعت حصہ ۱  ص ۳۴)

{8}  اَئِمّۂ اہلِ بَیت کو انبیائے کرام سے افضل جاننا کفر ہے ۔   (اَیضاًص۱۰۹)

{9}امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضٰی شیرِ خدا    کَرَّمَ اللہ  ُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکو جونبیوں   سے افضلیا برابر بتائے  کافر ہے ۔  (اَیضاً ص ۳۴)

{10}جس نے توہین یا{11}دشمنی کے طور پر تمنّا کی کہ انبیائے کرام عَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام میں   سے کوئی(فُلاں  ) نبی نہ ہوتا اس نے کُفر کیا ۔        (فتاویٰ عالمگیری ج۲ ص۲۶۵)

{12}کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا {13}تکذیب (یعنی جھٹلانا)کفر ہے ۔  (بہارِ شریعت حصہ۱ ص۳۵)

{14}  یہ کہنا کہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی شان کے آگے چمار سے بھی ذلیل ہے یہکلمۂ کفر ہے ۔  (فتاویٰ امجدیہ ج۴ ص ۴۱۱ )

{15}حضراتِ انبیاء ِ کرامعَلَیْھِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکوناکارے لوگ کہنا خالِص کُفر ہے ۔

{16}جو کہے کہ میں   اس کے کلام کی تصدیق نہ کروں   گا اگر چِہ وہ نبی ہی کیوں   نہ ہو وہ کافِر ہے ۔  ( عالمگیری ج۲ ص ۲۶۵)

{17}کسی سے کہا :  نبی اورفِرشتے بھی تیرے سامنے گواہی دیں   کیا تب بھی تو ان کی تصدیق نہ کرے گا ؟ اس نے کہا ہاں  ۔ جواب دینے والا کافِرہے ۔ (اَلْبَحْرُ الرَّائِقج۵ ص ۲۰۴)

{18}جو کسی نبی سے بُغض رکھے وہ کافِر ہے ۔ ( عالمگیری ج۲ ص ۲۶۳)

{19}