کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

جَواد وہ جو خود نہ کھائے اوروں   کو کِھلائے ۔  اِسی لیے اللہ تعالیٰ کو سخی نہیں   کہا جاتا ہے ۔  سخی کے مقابِل (OPPOSITE) بخیل ہے (اور بخیل وہ ہے ) جو خود کھائے اوروں کو نہ کھلائے ۔ جَواد کا مقابِل(OPPOSITE) مُمسِک ہے (اورمُمسِک وہ ہے )جو نہ کھائے نہ کھانے دے ۔  اللہ تعالیٰ کی تمام دُنیوی اُخرَوی نعمتیں   دُنیا کے لیے ہیں   اُس(کی اپنی ذات) کیلئے نہیں  ۔ (مراٰۃج۱ ص ۲۲۱)

خدا کو رام کہنا کیسا ؟

سُوال : خدا عَزَّوَجَلَّ کو رام کہنا کیسا ؟

جواب :  صدرُ الشَّریعہ بدرُ الطَّریقہ  علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  فرماتے ہیں   : خدا کو رام کہنا ہندوؤ ں   کا مذہب ہے ۔  وہ چُونکہ اسے ہر شے میں   ’’  رَما ہوا ‘‘  یعنی حُلُول  ([1])  کیا ہوا جانتے ہیں  ، اس وجہ سے اسے رام کہتے ہیں   اور یہ عقیدہ کُفر ہے اور اسے (یعنیاللہ عَزَّوَجَلَّ     کو) رام کہنا بھی کلِمۂ کُفر ہے ۔   ( فتاوٰی امجدیہ ج ۴ ص ۴۱۸)

اللّٰہُ ربُّ الْعٰلمین عَزَّوَجَلَّ کی توہین کے مُتَعلِّق کُفریات کی 50 مثالیں 

 {1} ’’ اللہ  تو ہمارے لئے  ’’ ڈائز فام 80 کی گولی ‘‘  کھا کر سوگیا ہے ۔  ‘‘  یہ کہنا  صریحکفر ہے ۔

{2}پیار ایسا ہے کہ خدا کو بھی حیرت ہے  ۔ یہ کلِمۂ کفر ہے ۔

{3}فُلاں   کی حرکتوں   سے تواللہ  عَزَّوَجَلَّ  بھی پریشان ہے یا{4} فُلاں   کو پیدا کرکے تو اللہ تعالیٰ بھی پچھتا رہا ہے یہ دونوں  صریح  کفریات ہیں    ۔

{5} ’’ وہ تواللہ  کے پِچھواڑے رہتا ہے  ‘‘ یہکلمۂ کفر ہے ۔

{6}خدا کو مخلوق کہنا{7}خدا کا بندہ بننے سے انکار کرنا{8} خدا کی نفی(یعنی انکار)یہ تینوں  صریح کلماتِ کُفر ہیں   ۔ (فتاوٰی رضویہ ج۱۵ ص۲۷۸)

{9}کسی شخص سے کہنا کہ  ’’ تُو خدا کو بھول جا ‘‘   کفرہے ۔  (فتاوٰی رضویہ  ج۱۵ ص۲۷۸)

{10} ’’ رب رُوٹھتا ہے تو رُوٹھے میرا محبوب مجھ سے نہ رُوٹھے ۔  ‘‘ یہ کلِمۂ کفر ہے ۔  اِس طرح کے جُملے عام طور پر فلمی گانوں   میں   استِعمال ہوتے ہیں  ۔ معنی جاننے کے باوُجُود لوگ ایسے گانے بخوشی چلاتے اور سنتے ہیں   ان سب پر بھی حکمِ کفرہے ۔

{11}یہ کہنا کہاللہ  عَزَّوَجَلَّ  خطا کرتا ہے یا{12} یہ کہنا کہ اس میں   کوئی نَقص(یعنی خامی) ہے ۔  یہ دونوں   کُفرِیات ہیں   ۔

{13}اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے کسی شے میں   حُلُول کرنے کا عقیدہ کفریہ ہے ۔

{14}جو کہے  :  ’’  اللہ  عَزَّوَجَلَّ  نے میری بیماری اور بیٹے کی مَشَقَّت کے باوُجُود اگر مجھے عذاب دیا تو اُس نے مجھ پر ظلم کیا ۔  ‘‘ یہ کہنا کفرہے ۔ (البَحرُ الرَّائق ج۵ ص۲۰۹)

{15}جو کہے :   ’’ ا ے اللہ  ! مجھے رِزق دے اور مجھ پر تنگدستی ڈال کر ظلم نہ کر ۔  ‘‘  ایسا کہنا کفرہے ۔   (فتاویٰ خانیہ ج۳ ص ۴۶۷)         

{16}اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی طرف ظلم کی نسبت کرنا، اسے ظالِم کہنا کفر  ہے ۔  (فتاوٰی امجدیہ ج۴ ص۴۳۲)

{17}جو شخص کہے :  ’’ اللہ  جانتا ہے کہ یہ کام میں   نے نہیں   کیا حالانکہ (اس کو معلوم ہے کہ)