کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

’’ روزہ وہ رکھے جس کے پاس کھانانہ ہو ‘‘ کہنا کیسا ؟

سُوال :  ولید ایک بار رَمَضانُ المبارَک میں   کہنے لگا :  ’’  روزہ تو وہ رکھے جس کے پاس کھانے پینے کو نہ ہو !   ‘‘ کیا ولید نے یہ کُفر نہیں   بکا ؟

جواب :  ضَرور کفر بکا ۔  اِس قَولِ بد تراز بَول میں   روزۂ رَمَضانُ الْمبارَک کی تحقیر کے ساتھ ساتھ اِس کی فرضیّت کا بھی انکار پایا جا رہا ہے ۔ صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ، علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی   فرماتے ہیں   : روزۂ رَمضان نہیں   رکھتا اور کہتا یہ ہے کہ روزہ وہ رکھے جسے کھانا نہ ملے یا کہتا ہے :  جب خُدا نے کھانے کو دیا ہے تو بھوکے کیوں   مریں   یا اِسی قسم کی اور باتیں   جن سے روزہ کی ہَتک(ہَ ۔ تَکْ)و تَحقیر ہو کہنا کُفر ہے ۔        

                                        (بہارِ شریعت حصّہ ۹ ص ۱۸۳ )

رَمَضان شریف کو بھاری مہینہ کہنا

سُوال :  رَمَضانُ الْمبارَککی آمد پر اس طرح کہنا کیسا کہ بَہُت بھاری مہینہ آ گیا  !

جواب : فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السلام فرماتے ہیں  : جو رَمَضانُ الْمبارَک کی توہین کی نیّت سے کہے :  ’’ بڑا بھاری مہینہ آ گیا ۔  ‘‘ وہ کافِرہے ۔  (اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج۵ ص ۲۰۶ ) ہاں   اگر روزہ رکھنا اس پر مشکِل ہے اور اس وجہ سے یہ کہتا ہے اور روزہ کی توہین اس کا مقصد نہیں   تو کفر نہیں  ۔ لیکن اس طرح کہنا نہیں   چاہئے کہاللہ  عَزَّوَجَلَّ کی عبادت سے دل تنگ ہونا بُرا ہے ۔  

روزہ کی تعداد سے بیزاری کا اظہار

سُوال :  رَمَضانُ المُبارَککے روزوں   کی تعداد کے بارے میں   یہ کہنا کیسا کہ اب توروزے رکھ رکھ کر میں   بور ہو گیا ہوں   ۔

جواب : اس جملے میں   کفر یہ پہلو موجود ہے ۔ چُنانچِہ فتاوٰی عالمگیری میں   ہے : جو روزہ ٔ رمَضان کے بارے میں  کہے :   ’’ کتنے زیادہ ہیں   میرا تودل اُکتا گیاہے  ۔  ‘‘ یہ قول کفر ہے ۔     ( عالمگیری ج۲ ص ۲۷۰)

  مُرتدین کے ساتھ سُلوک کی جھلکیاں 

سُوال :  زید ِبے قید نے رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمد پر کہا : کافر ہوتے تو بہتر تھا کہ یہ 30روزے تو نہ رکھنے پڑتے  ! یہ سُن کر بکرنے بکا : ہاں   بھئی !  اللہ پاک نے یہ جو 30روزے بنائے ہیں  ، پوری قَید ہے ، بھوک پیاس لے کر آتے ہیں  ، بڑا ظُلم ہے ، رَمَضان کے روزے بڑے ظالِم ہیں  ، لیکن جو ظلم کرتا ہے تھوڑے دن رَہتا ہے ۔  ان واہی تباہی کلمات بکنے والوں   کے بارے میں  کیا شرعی احکامات ہیں  ؟

جواب : میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰناِسی طرح کے سُوال کے جواب میں   ارشاد فرماتے ہیں   : یہ دونوں   شخص یقینا کافِر مُرتَد ہیں  ( اورتمام مُرتَدِین ) کیلئے یہ اَحکام ہیں   کہ) اگر عورت رکھتے ہوں   تو ان کی عورَتیں   ان کے نِکاح سے نکل گئیں  ، عورَتوں   کو اختیار ہے کہ بعدِ عِدّت جس سے چاہیں   نِکاح کر لیں   ۔ یہ کافِر اگر توبہ نہ کریں  (اور) از سرِ نَو اِسلام نہ لائیں   تو مسلمانوں   کو ان(مُرتدین) سے مَیل جول حرام، سلام کلام حرام، بیمار پڑیں   تو انھیں   پوچھنے جانا حرام ، مر جائیں   تو ان کے جنازے میں   شرکت حرام، انھیں   غسل دینا حرام ، اُن پرنَماز پڑھنا حرام، ان کا جنازہ کندھے پر رکھنا حرام، جنازے کے ساتھ جانا حرام، مقابِرِ مسلمین(یعنی مسلمانوں   کے قبرِستان)میں   دَفْن کرنا حرام، ان کے اَقارِب (یعنی رشتے دار) اگر حکمِ شریعت مانیں   تو ان ( مُرتَدِین) کی موت (واقع ہو جانے )پر اُن کی لاشیں   دَفْعِ عُفُونَت(یعنی گندگی دُور کرنے )  کے لئے بھنگی چَماروں   سے ٹَھیلے پر ڈلوا کر مسلمانوں   اور کافِروں   سب کی مقابِر (قبروں   ) سے جُدا کسی تنگ گڑھے میں   کُتّے کی طرح پھِنکوا کر اُوپر سے پاٹ دیں  ۔ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَۚ(۲۹) ( ترجَمۂ کنزالایمان : اور بے اِنصافوں   کی یِہی سزا ہے  ۔ پ۶المائدہ ۲۹) واللہ تعالٰی اعلم ۔  (فتاوٰی رضویہ ج ۱۴ ص۶۳۵، ۶۳۶)

زکٰوۃ کے انکار کے بارے میں   سُوال جواب

جو زکوٰۃ کو فرض نہ مانے وہ کافر ہے

ُسُوال :  زکوٰۃ کی فرضیّت کا اِنکار کرنے والے کے لئے کیا حکم ہے ؟

جواب :  زکوٰۃ کی فرضیّت کا اِنکار کرنے والاکافر ومرتدہے ۔   

 ڈھائی فیصد سے زائد زکوٰۃ کا حکم ہوتا تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

سُوال :  ’’ اگراللہ  عَزَّوَجَلَّ ڈھائی فیصد سے زائد زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم فرماتا تو میں   نہ دیتا  ‘‘  ایسا بو لنے والا کیساہے ؟

جواب :  ایسے شخص پر حکمِ کفر ہے ۔  فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلام فرماتے ہیں  : اگر کسی نے کہاکہ ’’  اللہ  تعالیٰ مجھے پانچ سے زیادہ نمازوں   کا یا رَمَضانُ المبارککے علاوہ روزوں   کا یا مال کے چالیسویں   حصے سے زیادہ زکوٰۃ کااگر حکم دیتا تو میں   اس پر عمل نہ کرتا  ۔  ‘‘  ایسے شخص پر حکمِ کفر ہے ۔  (مِنَحُ الرَّوض ص۴۶۸)

زکوٰۃ کوظلم کہنا

سُوال :  زکوٰۃ کو ظُلم کہنا کیسا ؟

 

Index