پُرانوارہے) اور مِنبرِ نور بار (جہاں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُطبہ اِرشاد فرمایا کرتے تھے) کا درمِیانی حصَّہ جس کا طُول (یعنی لمبائی) 22مِیٹر اور عَرض ( چوڑائی) 15میٹر ہے۔رَوضَۃُ الجنّہ یعنی ’ ’جنَّت کی کیاری ‘‘ ہے۔ چُنانچِہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے: مَا بَیْنَ بَیْتِیْ وَمِنبَرِیْ رَوْضَۃٌ مِّنْ رِّیَاضِ الْجَنَّۃِ یعنیمیرے گھر اور مِنبر کی دَرمِیانی جگہ جنَّت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ (بُخاری ج ۱ ص ۴۰۲ حدیث۱۱۹۵) عام بول چال میں لوگ اِسے ’’رِیَاضُ الْجَنَّۃ ‘‘ کہتے ہیں مگر اصْل لفظ ’’ رَوضَۃُ الْجَنَّہ ‘‘ ہے۔
یہ پیاری پیاری کیاری تِرے خانہ باغ کی
سرد اِس کی آب و تاب سے آ تَش سَقَر کی ہے
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد