عاشقان رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں

        یہ مسجد شریفمسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے جُنوب مغرِب میں   تقریباً 9کلومیٹر کے فاصِلے پر واقِع ہے۔ آج کل یہ مقا  مِ بیرِ علی یا اَبیارِ علی کے نام سے مشہورہے اور یہ اہلِ مدینۂ منوَّرہ کی مِیقات ہے۔ مسجدِ ذُوالْحُلَیفہ کا پُرانا نام’’مسجدِشَجَرہ  ‘‘ ہے۔حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ نبیِّ آخِرُ الزّمان، شَہَنشاہِ کون و مکان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنےمکّہ مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً سے’’شَجَرہ ‘‘ کے راستے سے باہر تشریف لے جاتے اور مُعَرَّس کے راستے سے مدینے آتے اور جبمکّۃُ المکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً تشریف لے جاتے تو ’’مسجدِشَجَرہ  ‘‘ میں   نَماز پڑھتے تھے اور جب واپَس تشریف فرماہوتے توذُوالْحُلَیفہ میں   نالے کے بیچ میں   نماز ادا کرتے تھے ، وہیں   رات بھرقِیام رہتا یہاں   تک کہ صبح ہوتی ۔ (بخاری ج۱ ص ۵۱۶ حدیث۱۵۳۳) حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے فرماتے ہیں   کہ رسولِ غیب دان آقائے دوجہان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ذُو الحُلَیفہ میں   رات بسر فرمائی اور اس کی مسجِد میں   نَماز پڑھی۔ (مسلم ص۶۰۷حدیث ۱۱۸۸)   سیِّدُ المُبَلِّغِین، رَحمۃٌ  لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم حِجَّۃُ الوَدَاع کے لئے تشریف لے جاتے وقت ذُو الحُلَیفہ پہنچے تو وہاں   مسجد میں   دو رَکعت پڑھیں   ۔ (ایضاً ص۳۹۴، تاریخ المدینۃ المنورہ ص۵۰۱۔۵۰۲) اب یہاں   بنام ’’مسجدِ ذُوالحُلَیفہ ‘‘ ایک عالیشان مسجد قائم ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

  (۲۷)  مسجدِ قِبلَتَین

             یہ مُبارَک مسجِداَلْحَرَّۃُ الْوَبَرَۃ (اَلْحَرَّۃُ الْغَرْبِیَّۃُ)  میں ’’وادیٔ عَقِیق ‘‘ کے’’ اَلعَرصَہ  ‘‘ نامی میدان کے قریب واقِع ہے۔مساجِدِ خمسہ بھی وہیں   قریب ہی واقِع ہیں   ۔ ’’بِیرِرُوْمَہ ‘‘  (یعنی سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا کنواں   )  مدینۂ مُنوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًسے جاتے ہوئے اِس مسجِد شریف کے دائیں    (یعنی سیدھی )  جانِب ہے۔ حُضورِ پُرنور،  فیض گَنجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہاں   نَمازِ ظُہر ادا فرمائی ہے۔ یہ مسجِدِ مقدّس ’’بَنوسُلَیم ‘‘ کے نام سے مُتَعارَف تھی کیونکہ یہاں   قَبیلۂ بَنوسُلَیم آباد تھا۔ ہجرت کے سَترھویں   مہینے ۱۵ رَجَب المُرجَّب۲ھ  (جنوری  624ء)  برو ز شنبہ  ( یعنی ہفتے کے روز)  میرے آقا

Description: C:Userskfmsh775Desktop17.JPG

 

Index