عاشقان رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں

کثرتِ کوثر میں   زم زم کی طرح کم کم نہیں   

 (حدائق بخشش)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مقامِ ابراھیم: 

 مقامِ ابراھیم کا قراٰنِ کریم میں   ذکر کیا گیا ہے چنانچِہ پارہ اوّل سُوْرَۃُالْبَقَرہآیت 125میں   ارشاد ہوتا ہے: 

وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ-

ترجَمۂ کنزالایمان :  اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نَماز کا مقام بناؤ ۔

’’مقامِ ابراہیم ‘‘ جنَّتی پتھر ہے ۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراھیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  اس پر تین مرتبہ کھڑے ہوئے :   (۱)  اِس مبارَک پتھر پر کھڑے ہوئے اور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی بہو   (زوجہ ٔسیِّدُنا اسمٰعیل عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) نے آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا سرِ انور دُھلایا   (۲)  تعمیر ِکعبہ کے وَقْت جب دیواریں   اونچی ہوئیں   سیِّدُنا ابراھیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  نے سیِّدنا اسمٰعیل عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  سے فرمایا :   کوئی پتَّھر لاؤ تا کہ اُ س پر کھڑے ہو کر دیوار بنائیں   ۔سیِّدُنا اسمٰعیل عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پتَّھر کی تلاش میں   ’’ جَبَلِ ابی قُبیَس  ‘‘ پر تشریف لے گئے۔ راہ میں   حضرت سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامملے اور کہا کہ آیئے میں   آپ کو ایک پتَّھر بتاؤں   جو آدم عَلَیْہِ السَّلَامکے ساتھ دنیا میں   آیا اور اسے اِدریس عَلَیْہِ السَّلَامنے ’’طوفانِ نوحی ‘‘ کے خوف سے اس پہاڑ میں   دفْن کر دیا ہے،  اس جگہ چھوٹے بڑے دو پتَّھر مدفون ہیں   چھوٹے کو تو کعبے کی دیوار میں   دروازے کے قریب لگا دو کہ ہر طواف کرنے والا اس کوچُوما کرے یعنی سنگِ اَسود اور بڑے پر ابراھیم عَلَیْہِ السَّلَامکھڑے ہو کر عمارت بنائیں   ۔چُنانچِہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام

Description: C:Userskfmsh775DesktopCapture.JPG

 

Index