یہ سُتُونِ رَحمتاُسطُوَانَۃُ الْحَرس کے پیچھے واقِع ہے۔ جب کبھی گرد ونَواح سے وُفودِ عَرَب قَبولِ اسلام کیلئے دربارِ رسالت میں حاضِر ہوتے تو ہمارے پیارے آقا مکّی مَدنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اکثر اِسی مَقام پر تشریف فرما ہو کر اُن کو اپنی زیارت سے مشرَّف فرماتے اورصَحابۂ کِبار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ارد گرد بیٹھتے ۔ (وفاء الوفاء ج۱ص۴۴۹)
اِک سَمت عُمر اِک سَمت علی، صِدّیق اِدھر عثمان اُدھر
ان جگمگ جگمگ تاروں میں ، مہتاب کا عالم کیا ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۷) اُسطُوانۂ جبرائیل
حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام اکثر یَہیں وَحی لے کر نازِل ہوتے۔ یہ سُتونِ مُبارَک سیِّدہ بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے حُجرہ ٔپاک سے مُتَّصِل اور ’’صُفَّہ شریف ‘‘ کے ٹھیک سامنے یعنی قِبلے کی سَمت سبز جالی مُبارَک کے اندرہے۔ (جذب القلوب ص۹۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۸) اُسطُوانۂ تَہجُّد
یہاں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بارہا تَہجُّد ادا فرمائی ہے، یہ سُتونِ رحمت ’’ صُفّہ شریف ‘‘ کے سامنے جانِب قِبلہ حُجرۂ فاطِمہ زَہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پیچھے جانبِ شِمال سبز جالیوں کے اندر ہے۔ (وفاء الوفاء ج۱ص۴۵۲) باہَر قراٰنِ پاک رکھنے کی اَلماریوں کے سبب زِیارت مشکِل ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مسجِدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مُتَذَکَّرہ آٹھ ستونِ رَحمت بے شک افضل ترین ہیں مگر دیگر ستون مبارَک بھی بلکہ ساری ہی مسجِد شریف مُتَبَرَّک ہے۔قدیم مسجِدُ النَّبَوِیِّ الشَّریف کے ہر ہر سُتُون پرحُضُورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک نظر پڑی ہے اور کوئی بھی اُسطُوانہ (یعنی سُتون) ایسا نہیں جہاں صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے نَماز نہ پڑھی ہو۔صحیح بخاری میں ہے: حضرت سیِّدُنا اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بڑے بڑے صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کودیکھا ہے کہ وہ مغرِب کے وَقت سُتُونوں کی طرف سبقت کرتے یعنی جلدی جلدی پہنچتے تھے ۔ (بخاری ج۱ص۱۸۷حدیث۵۰۳)
معراج کا سماں ہے کہاں پہنچے زائرو!
کُرسی سے اونچی کُرسی اِسی پاک گھر کی ہے
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رَوضَۃُ الجنّۃ (جنّت کی کیاری)
تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حُجرۂ مُبارَکہ (جس میں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کامزارِ