عاشقان رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں

اس کا مُشاہَدہ بھی کرے  (یعنی دیکھ بھی لے) گا۔  (فتاوی رضویہ مخرجہ ج۱۰ ص ۶۹۸)  (حرمین طیبین میں   رہائش اختیار کرنے کے بار ے میں   تفصیلی معلومات کیلئے فتاویٰ رضویہ مخرجہ ج۱۰ ص ۶۷۷ تا۶۹۸ کا مطالعہ فرمایئے)

حرم ہے اُسے ساحتِ ہر دو عالم

جو دل ہو چکا ہے شکارِ مدینہ

 (ذوقِ نعت)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’واہ کیا بات  پیارے مکے کی  ‘‘  کے انیس حروف

کی نسبت سے  مکَّۃُالمکرَّمہ کی 19 خُصُوصیات

 (مَکّۃُ المکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کی بے شمار خوبیوں   سے یہاں   صِرف اُنیس خصوصیات کا ذکر کیا گیا ہے)

        ٭   نبیِّ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مَکّۃُ المکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں   پیدا ہوئے ٭   پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دینِ اسلام کی تبلیغ کا آغاز یہیں   فرمایا ٭   یہیں   کعبۂ مُشرَّفہ ہے ، اِسی کا طواف کیا جاتا ہے اور نَماز میں   دنیا بھر سے اِسی طرف منہ کیا جاتا ہے ٭   مسجِدالحرام شریف یہیں   پر ہے جس میں   ایک نماز کاثواب ایک لاکھ نَمازکے برابرہے ٭آبِ زم زم کا کنواں   ٭  حجرِ اَسود ٭ ’’ مقامِ ابراہیم  ‘‘ اور ٭ صَفا مروہ یہیں   ہیں   ٭ مِیقات کے باہَر سے آنے والے    بِغیر احرام کے مکّے میں   داخِل نہیں   ہوسکتی٭  دنیا بھر سے مسلمانحج کی سعاد ت پانے کے لئے یہیں   حاضِر ہوتے ہیں   ٭ جو اِس شہرِ مقدس میں   داخِل ہوجائے مامُون (اَمْن پانے والا)  ہوگا٭   (دن کا کچھ وَقت )  یہاں   کی گرمی پر صبرکرلینے  والے کو جہنَّم کی آگ سے دُور کیا جاتا ہے ٭ یہاں   غارِ حِرا ہے جہاں   مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  پر پہلی وحی نازِل ہوئی ٭یہاں   پر ہرموسِم کے پھل ملتے ہیں   ٭ مِعراجُ النبَّی اور ٭ چاند کے دو ٹکڑے ہونے کے مُعجزات اِس شہر میں   ظاہِر ہوئے ٭د نیا کا سب سے پہلا پہاڑ جبلِ ابی قُبیس یہیں   واقِع ہے ٭پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے یہاں   اپنی حیاتِ ظاہِری کے 53برس گزارے ٭حضرتِ سیِّدُنا امام مَہدی کا ظُہُورمَکّۃُ المکرَّمہ  زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًمیں   ہی ہو گا۔

میں   مکّے میں   جَاکر کروں   گا طواف اور

نصیب آبِ زم زم مُجھے ہوگا پینا

 (وسائلِ بخشش ص۳۲۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

Index