عاشقان رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں

فاروقِ اعظم اور قُبا

           امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُناعمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

Description: C:Userskfmsh775Desktop12.JPGDescription: C:Userskfmsh775Desktop11.JPG

مسجدقُبامیں   داخل ہوئے توارشادفرمایا:  اللہ کی قسم!  مجھے اِس مسجِدمیں   ایک نَمازپڑھنابیتُ المقدَّس میں   ایک نَماز پڑھنے کے بعدچاررَکْعَتیں   پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے، اوراگریہ مسجِددُوردرازعَلاقے میں   ہوتی تب بھی ہم اُونٹوں   کے جگرفنا کر دیتے (یعنی اس کی زیارت کیلئے ہم ضَرور سفرکرتے )  ۔ (کنزالعمال ج۷ص۶۲حدیث۳۸۱۷۴)

عبداللہ بن عُمَر اور قُبا

        حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہر ہفتے مسجِد قُبا میں   حاضر ہوتے تھے۔  ( مسلم ص۷۲۴حدیث۱۳۹۹)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

  (۲) مسجدِ فَضِیْخ

                   یہ مسجِد شریف مسجد قُبا سے مشرِقی جانب ایک کلو میڑ کے فاصلے پر ہے۔ جب لشکرِ اسلام نے بنی نُضَیر کا مُحاصَرہ کیا تھا ،  اُس وَقْت شَہَنْشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارَک خَیمہ یہیں   لگا یا گیا  تھا اوراِس مَقام پرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے 6دن نَمازیں   ادا فرمائی تھیں   ۔ (وفاء الوفاء ج۲ص۸۲۱)  اِس کی یاد گار میں   یہ مسجِد بنائی گئی۔ بعض لوگ غلط فَہَمی کے سبب اس کو’’ مسجدِ شمس ‘‘ کہتے تھے۔اگست 2001ء میں   یہ مبارَک مسجِد شہید کر دی گئی ، کچھ عرصہ مَلبہ شریف تشریف فرمارہاپھر وہ بھی اُٹھا لیا

Index