کہتے ہیں۔ وَاللہ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔ پہاڑ پر اب شاہی مَحَل تعمیر کردیا گیا ہے، اوراب اُس مسجد شریف کی زیارت نہیں ہو سکتی ۔ ۱۴۰۹ھ کے موسمِ حج میں اِس مَحَل کے قریب بم کے دھماکے ہوئے تھے اور کئی حُجّاجِ کرام نے جامِ شہادت نوش کیا تھا، اِس لئے اب مَحَل کے گرد سخت پہرا رہتا ہے۔مَحَل کی حفاظت کے پیشِ نظر اِسی پہاڑ کی سُرنگوں میں بنائے ہوئے وُضو خانے بھی خَتْم کر دیئے گئے ہیں ۔ ایک رِوایت کے مطابِق حضرت ِسیِّدُنا آدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اِسی جَبَلِ ابوقُبَیسپرواقِع ’’غارُ الکنز ‘‘ میں مَدفُون ہیں جبکہ ایک مُستند روایت کے مطابِق مسجدِخَیف میں دَفْن ہیں جو کہ مِنٰی شریف میں ہے۔ وَاللہ تعالٰی اَعْلمُ وَرَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
جَبلِ نوروجَبَل ثَور اور ان کے غاروں کو سلام
نور برساتے پہاڑوں کی قِطاروں کو سلام
(وسائلِ بخشش ص۵۸۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خد یجۃُ الکُبریرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا کامکانِ:
مَکّے مدینے کے سُلطان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم جب تک مَکَّہ مکرّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں رہے اِسی مکانِ عالی شان میں سُکُونَت پذیر رہے۔ شہزادۂ عظیم سیِّدُنا ابراھیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے علاوہ تما م اولاد بَشَمول شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ زَہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی یہیں وِلادت ہوئی۔ سیِّدُنا جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامنے بارہا اِس مکانِ عالیشان کے اندر بارگاہِ رسالت میں حاضِری دی، حُضُورِ اَکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پرکثرت سے نُزولِ وَحی اِسی میں ہوا۔ مسجدِ حرام کے بعد مَکَّہ مکرّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں اِس سے بڑ ھ کر افضل کوئی مقام نہیں ۔ صدکروڑبلکہ اربوں کھربوں افسوس! کہ اب اِس مکان ِ والا شان کے نشان تک مٹا دیئے گئے ہیں اور لوگو ں کے چلنے کے لئے یہاں ہموار فَرش بنادیا گیا ہے۔ مروَہ کی پہاڑی کے قریب واقع بابُ الْمَرْوَہ سے نکل کر بائیں طرف (LEFT SIDE) حَسرَت بھری نگاہوں سے صِرْف اِس مکانِ عرش نشان کی فَضاؤں کی زِیارَت کر لیجئے۔
اے خدیجہ! آپ کے گھر کی فضاؤں کو سلام
ٹھنڈی ٹھنڈی دلکُشا مہکی ہواؤں کو سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ غار مُبارَک مَکَّۂ مکرّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کی دائیں جانِب’’ مَحَلَّۂ مَسفَلہ ‘‘ کی طرف کم و بیش چار کلومیٹر پر واقِع’’جبلِ ثور ‘‘ میں ہے۔یہ وہ مقدّس غار ہے جس کا ذِکرقراٰنِ کریم میں ہے ، مَکّے مدینے کے تاجوَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے