مسجد الحرام میں نماز ِ مصطفٰے کے 11 مقامات
(۱) بیتُ اللہشریف کے اَندر (۲) مَقامِ ابراہیم کے پیچھے (۳) مَطاف کے کَنارے پر حَجَرِ اَسوَد کی سیدھ میں (۴) حَطِیم اور بابُ الکَعبہ کے دَرمِیان رُکنِ عِراقی کے قریب (۵) مَقامِ حُفْرَہ پر جو بابُ الکعبہ اور حَطِیم کے دَرمِیان دیوارِ کعبہ کی جَڑ میں ہے۔ اِس مَقام کو ’’مَقامِ اِمامتِ جبرائیل ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ شَہَنشاہِ دو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِسی مقام پر سیِّدُنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو پانچ نَمازوں میں اِمامت کا شَرَف بخشا۔ اِسی مُبارَک مَقام پر سیِّدُنا ابراہیم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے ’’تعمیرِ کعبہ