عاشقان رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں

Description: C:Userskfmsh775Desktop7.JPGDescription: C:Userskfmsh775Desktop8.JPG

یارِ غار ویارِ مزار عاشقِ اکبر حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ بَوَقتِ ہِجرَت یہاں   تین رات قِیام پذیر رہے۔ جب دشمن تلاشتے ہوئے غارِ ثور کے منہ پر آپہنچے تو حضرتِ سیِّدُنا صدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ غمزدہ ہو گئے اور عرض کی :   یَارَسُولَ اللہ ! دشمن اتنے قریب آچکے ہیں   کہ اگر وہ اپنے قدموں   کی طرف نظر ڈالیں   گے تو ہمیں   دیکھ لیں   گے ،  سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے تسلّی دیتے ہوئے فرمایا :   لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ- ترجَمۂ کنزالایمان  غم نہ کھا بیشک اللہُ ہمارے ساتھ ہے   (پ۱۰، التوبہ۴۰)  اِسی جَبَلِ ثَور پر قابیل نے سیِّدُنا ہابیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کوشہید کیا۔

خوب چومے ہیں   قدم ثور وحرا نے شاہ کے

مہکے مہکے پیارے پیارے دونوں   غاروں   کو سلام

  (وسائلِ بخشش ص۵۸۲)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غارِ حِرا: 

 تاجدارِرِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ظُہُورِرِسالت سے پہلے یہاں   ذِکر وفکر میں   مشغول رہے ہیں   ۔ یہ قبلہ رُخ واقع ہے۔سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرپہلی وَحی اِسی غار میں   اُتری، جو کہ اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ (۱)  سے مَا لَمْ یَعْلَمْؕتک پانچ آیتیں   

Index