ساتھ فیشن کی اندھیریوں میں بھٹک رہے تھے ، بری صحبت کی وجہ سے زندگی کے شب و روز گناہوں میں بسر ہو رہے تھے۔ ہلالِ ماہِ رَمَضانُ المُبارَک (۱۴۲۶ ھ ) آسمانِ دنیا پر ظاہر ہوا، رحمتِ خدواندی عَزَّوَجَلَّ کی بارِشیں برسنے لگیں ، ان پر بھی کرم کے چھینٹے پڑے اور وہ کریمیہ قادِریہ مسجِد کورنگی نمبر ڈھائی، بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعی اِعتکاف میں رَمَضانُ المُبارَک کے آخری عشرہ میں مُعتَکِف ہو گئے۔ ان کی خزاں رَسیدہ زِندگی کی شام میں صبح بہاراں کے مَدَنی پھول کھلنے لگے ، ان کو توبہ کی توفیق نصیب ہوئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وہ نمازی بن گئے ، داڑھی اور عمامہ شریف سجا نے کی سعادت مل گئی ، تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے ایک ماہ کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر نصیب ہوا، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تا دم تحریر ایک مسجِد کے ذَیلی قافِلہ ذمے دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں حصہ لینے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں ۔
مرضِ عصیاں سے چھٹکارا چاہوا گر، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
آؤ آؤ اِدھر آ بھی جا ؤ اِدھر، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص۶۳۹)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط