فیضان رمضان

الفاظ و معانی: حیف:  افسوس۔یمن : برکت ۔ نارِ سقر:  دوزخ کی آگ۔ سپر: ڈھال ۔آہ و بکا:  رونا دھونا ۔ زِیست:  زندگی۔ پُراَلم :  غمگین۔: فرقت: جدائی۔عنا:  غم۔مسا:  شام۔اَزبس:  نتیجہ۔

 خطبے کا ایک اَہم مسئلہ:

 ’’ بہارِ شریعت ‘‘  میں  ہے: غیر عربی میں  خطبہ پڑھنا یا عر بی کے  ساتھ دوسری زبان خطبے میں  خلط کرنا(یعنی ملانا)  خلافِ سنت متوارِثہ(یعنی ہمیشہ

 

سے چلی آنے والی سنّت کے  خلاف) ہے۔ یوہیں خطبے میں  اَشعار پڑھنا بھی نہ چاہیے اگرچہ عر بی ہی کے  ہوں ،  ہاں دو ایک شعر پندونصائح کے  اگر کبھی پڑھ لے تو حر ج نہیں ۔(بہار ِ شریعت ج۱ص۷۶۹)   لہٰذا اردومیں  الوداع یا کوئی سا بھی کلام پڑھنا ہو تو خطبے سے پہلے یا نماز کے  بعد پڑھا جا ئے۔

 ’’ الوداع ماہِ رَمضان ‘‘  کی مدنی بہار:

بابُ المدینہ کراچی کے  ایک اسلامی بھائی مَدَنی ماحول میں  آنے سے پہلے عام لڑکوں کی طرح زندگی گزار رہے تھے ،  نمازوں کی پابندی کا ذِہن نہیں تھا ،  نہ اِسلامی حُلیے کی کوئی ترکیب تھی ۔ غفلتوں میں  زندگی کے  قیمتی لمحات ضائع ہورہے تھے ۔ 1999ء میں  اُنہوں نے میٹرک کا امتحان دیا،  اِس کے  بعد اسکول کی چھٹیاں ہوگئیں ، اُنہی دِنوں  ’’ شبِ براء ت ‘‘  کی تشریف آوری ہوئی اور اُن کے  اپنے علاقے  ’’ ڈالمیا ‘‘ کے  قریب  ’’ کنز الایمان مسجد ‘‘  کا اِفتتاح ہوا،  وہاں نمازِ مغرب کے  فرض و سنّت کے  بعد شَعبَانُ الْمُعَظَّم کے  چھ نوافل بھی پڑھائے گئے،  پھرماہِ رَمضانُ المبارک میں  اِسی زیر تعمیر مسجد میں  اُنہیں  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  کی طرف سے کئے جا نے والے اجتماعی اعتکاف میں  عاشقانِ رسول کے  ساتھ اعتکاف کرنے کی سعادت بھی ملی،  اِس اعتکاف کی برکت سے بہت سا علمِ دین سیکھنے کا موقع ملا اور آخری دن رُخصت ماہِ رَمضان کے  موقع پر  ’’ اَلْوَداع‘‘  پڑھی گئی تو عاشقانِ رسول پر رِقت طاری تھی ، اُن پر بھی رِقت طاری ہوئی اور وہ کافی دیر تک روتے رہے،  یہاں تک کہ اِسلامی بھائیوں نے اُنہیں کھانے کے  لئے بٹھایا مگر اُن کی ہچکیاں جا ری ہی تھیں ۔ پھر اُنہیں عمامہ شریف سجا نے کاشرف ملا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن (تادمِ تحریر)  وہ دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں ،  کئی مَدَنی قافلوں میں  سفر اور مدینۃ الاولیا ملتان شریف کے  تین دن کے  سنتوں بھرے اجتماع میں  شرکت کی سعادت بھی ملی،  تادم تحریر4 رجبُ المرجب 1438ھ چار سال سے مسجد کے  اندرمنصب اِمامت پر بھی فائز ہیں ۔ جا معۃ المدینہ فیضان محمدی گلشن معمار(کراچی)  میں  عصری علوم یعنی ریاضی اور انگلش کی تدریس بھی فرما رہے ہیں ۔ اور(یہ الفاظ لکھتے وقت)  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّاُنہیں تین بار عالمی مَدَنی مرکز  ’’ فیضانِ مدینہ ‘‘  میں  اِجتماعی اعتکاف کی سعادت بھی نصیب ہوچکی ہے۔نیزتادم تحریر شعبۂ تعلیم (دعوت اسلامی)  کی ڈویژن سطح کی ذمّے داری بھی حاصل ہے ۔

 

Index