ڈھول باجوں کو سننے سے باز آؤ تم، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتکاف
فلمی گانے نہ ہرگز کبھی گاؤ تم، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص ۶۴۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! فلمی گانے سننے سنانے سے بچئے، اپنے ایمان کی حفاظت کیجئے، کئی گانے ایسے ہیں جن میں کفریہ اشعار ہوتے ہیں براہِ کرم! مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ’’ گانوں کے 35 کفریہ اشعار ‘‘ کا ضرور مطالعہ فرمائیے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۴۰) ملاوٹ والے مَسالے کا کاروبار بند کردیا
رنچھوڑ پوری روڈ بھیم پورہ( مَدَنی پورہ) بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی پہلے پہل ایسے بے نَمازی تھے، جُمُعہ کی نماز بھی نہیں پڑھتے تھے ۔ خوش قسمتی سے انہوں نے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی غیر سیاسی تحریک، دعوت اسلامی کے تحت گلزار ِ مدینہ مسجد (آگرہ تاج کالونی، بابُ المدینہ) میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ آخری عشرۂ رَمَضانُ المُبارَک ( ۱۴۲۵ ھ۔ 2004ء ) کے اِجتماعی اِعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔ دس۱۰ دن میں عاشقانِ رسول کی صحبت نے ان کی قلبی کیفیت بدل کررکھ دی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ انہوں نے کچھ نہ کچھ نماز سیکھ لی اور پنج وقتہ نمازِ باجماعت کے پابند بن گئے ۔ سلسلۂ عالیہ قادِریہ رضویہ میں داخل ہوکر حضورغوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکے مرید بھی بن گئے۔ خدائے ذوالجلال عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے نیک اعمال کا ایسا ذِہن ملا کہ72میں سے کم وبیش 63 مَدَنی اِنعامات پر عمل کی کوشش کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کثرت سے پڑھنے کی عادت بن گئی اوراعتکاف کا ایک بڑا اِنعام یہ بھی ملاکہ یہ جو ملاوٹ والے مرچ مسالے کی سپلائی کا سندھ بھر میں کام کرتے تھے وہ ترک کر دیا۔ ان کے مسالے کے کارخانے میں تقریباً44ملازِم کام کرتے تھے، انہوں نے وہ کارخانہ ہی ختم کردیا، کیوں کہ دور بڑا نازک ہے، بڑے پیمانے پر خالص مسالے کے کاروبار میں بازار میں کھڑا ہونا نہایت ہی دُشوار ہے۔ اگر چہ بعض صورتوں میں ملاوٹ ظاہر کرکے بیچنا جا ئز سہی مگر ملاوٹ کا اعتراف کریں تو خریدے کون! عموماً دھوکا بازی کا دور دورہ ہے۔ آج کل مسلمانوں کی صحت کی کِس کو پڑی ہے! بس دولت چاہئے خواہ وہ حلال ہو یا مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّحرام۔ بہرحال عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے یہ رِزقِ حلال کے حصول میں مشغول ہوگئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے اِشراق، چاشت ، اَوّابین اور تہجُّد کے نوافل کے سا تھ ساتھ پہلی صف میں نمازِ پنج گانہ باجماعت ادا کرنے کی بھی عادت بن گئی ۔
چھوڑدو چھوڑ دو بھائی رِزقِ حرام، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
آؤ کرنے لگو گے بَہُت نیک کام، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص ۶۴۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یا ربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ! ہر مسلمان کا اِعتکاف قبول فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! مُعتَکِفینِ مُخلِصِین کے طفیل ہماری بے حساب مغفرت کر۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت عطا فرما۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں سچا عاشقِ رسول بنا۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ! اُمَّتِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کی مغفرت فرما۔ اٰمین بِجا ہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
ہر گنہ سے بچا مجھ کو مولیٰ، نیک خصلت بنا مجھ کو مولیٰ
تجھ کو رمضان کا واسِطہ ہے، یا خدا تجھ سے میری دعا ہے (وسائل بخشش ص ۱۳۵)
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت وبے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
شعبان المعظم ۱۴۳۸ھ
مئی2017ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ طاَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’ مجھے دعوت ِاسلامی سے پیار ہے ‘‘ کے بائیس حُرُوف
کی نسبت سے درسِ فیضانِ سنت کے 22 مدنی پھول
1۔فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم: ’’ جو شخص میری اُمّت تک کوئی اِسلامی بات پہنچائے تا کہ اُس سے سُنَّت قائم کی جا ئے یا اُس سے بدمذہبی دُور کی جا ئے تو وہ جنّتی ہے۔ ‘‘ (حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۱۰ص۴۵رقم ۱۴۴۶۶)
2۔سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو تَروتازہ رکھے جو میری حدیث کو سنے ، یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے ۔ ‘‘ (سُنَنِ تِرمِذی ج۴ ص۲۹۸حدیث ۲۶۶۵ )
3۔حضرتِ سیِّدُنااِدریس عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے نام ِمبارَک کی ایک حِکمت یہ بھی ہے کہ کُتُبِ الہٰیَّہ کی کثرتِ درس وتدریس کے باعِث آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ