اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رَمَضانُ الْمُبارَککے اعتکاف کی خوب بہاریں ہوتی ہیں ، دنیا کے مختلف مقامات پر اسلامی بھائی مساجد میں اور اسلامی بہنیں ’’ مسجد بیت ‘‘ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور خوب جلوے سمیٹتے ہیں ترغیب کیلئے ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کی جا تی ہے : تحصیل لیاقت پور ، ضلع رحیم یار خان( پنجا ب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لبِّ لباب ہے: میں فلموں کاایسا رسیا تھا کہ ہمارے گاؤں کی سی ڈیز کی دکان کی تقریبا ً آدھی سی ڈیزدیکھ چکا تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّمجھے طلبانی گاؤ ں کی مدنی مسجد میں آخری عشرۂ رَمَضانُ الْمُبارَک (۱۴۲۲ ھ ، 2001ء) کے اعتکاف کی سعادت نصیب ہو گئی۔ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکتوں کے کیا کہنے! 27 رَمَضانُ الْمُبارَک کا ناقابلِ فراموش ایمان افروز واقعہ تحدیث نعمت کیلئے عرض کرتا ہوں : شب بھر بیدار رہ کر میں نے خوب رو رو کر سرکارِ نامدارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے دیدار کی بھیک مانگی ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّصبحِ دم مجھ پر بابِ کرم کھل گیا، میں نے عالمِ غنودَگی میں اپنے آپ کو کسی مسجِد کے اندر پایا، اتنے میں کسی نے اعلان کیا: ’’ سرکار مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تشریف لائیں گے اور نماز کی امامت فرمائیں گے۔ ‘‘ کچھ ہی دیر میں رحمتِ کونین، سلطانِ دارین ، نانائے حسنین، ہم دُکھیادلوں کے چین، مع شیخین کریمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن جلوہ نما ہو گئے اور میری آنکھ کھل گئی ۔ صرف ایک جھلک نظر آئی اور وہ حسین جلوہ نگاہوں سے اوجھل ہو گیا، اس پر دل ایک دم بھر آیا اورآنکھوں سے سیل اشک رواں ہو گیا یہاں تک کہ روتے روتے میری ہچکیاں بندھ گئیں اے کاش! ؎
اتنی مدت تک ہو دیدِ مصحف عارِض نصیب
حفظ کر لوں ناظرہ پڑھ پڑھ کے قراٰنِ جمال (ذوقِ نعت)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّاِس کے بعد میرے دل میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کی مَحَبَّت اور بڑھ گئی بلکہ میں دعوتِ اسلامی ہی کا ہو کر رہ گیا ۔ گھر سے ترکیب بنا کر میں نے بابُ المدینہ کراچی کا رُخ کیا اور درسِ نِظامی کرنے کیلئے جا مِعۃُ المدینہ میں داخلہ لے لیا۔ یہ بیان دیتے وقت درجہ اولیٰ میں علمِ دین حاصِل کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی طور پر ایک ذیلی حلقے کے قافِلہ ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے کی کوشِش کر رہا ہوں ۔
جلوۂ یار کی آرزو ہے اگر، مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
میٹھے آقا کریں گے کرم کی نظر، مدنی ماحول میں کر لو تُم اعتکاف (وسائل بخشش ص۶۳۹)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امام اعظم، امام شافعی اور صاحِبین کے اقوال:
سَیِّدُنا اِمامِ اعظم اَبو حنیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے اِس بارے میں دو قول منقول ہیں : {۱} لیلۃُ الْقَدْر رَمَضانُ الْمُبارَک ہی میں ہے لیکن کوئی رات مُعَیَّن(Fix) نہیں {۲} سَیِّدُنا امام اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ایک مشہور قول یہ ہے کہ لَیْلَۃُ الْقَدْر پورا سال گھومتی رہتی ہے، کبھی ماہِ رَمَضانُ المبارَک میں ہوتی ہے اور کبھی دوسرے مہینوں میں ۔ یہی قول سَیِّدُنا عبدُ اللہ ابنِ عباس، سَیِّدُنا عبد اللہ ابن مسعود اور سَیِّدُناعکرمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن سے بھی منقول ہے ۔ (عُمدۃُ القاری ج۸ ص ۲۵۳ تحتَ الحدیث ۲۰۱۵)
سَیِّدُنا امام شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کے نزدیک ’’ شبِ قدر ‘‘ رَمَضانُ الْمُبارَک کے آخری عشرے میں ہے اور اس کی رات مُعَیَّن (Fix) ہے ، ا س میں قیامت تک تبدیلی نہیں ہوگی۔(اَیضاً)
سَیِّدُنا امام ابویوسف اور سَیِّدُنا امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے نزدیکلیلۃُ الْقَدْر رَمَضانُ الْمُبارَک ہی میں ہے لیکن کوئی رات مُعَیَّن(Fix) نہیں ۔اور ان کاایک قول یہ ہے کہ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آخِری پندرہ راتوں میں لَیْلَۃُ الْقَدْر ہوتی ہے۔ (اَیضاً)
سَیِّدُنا امامِ مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے نزدیک شبِ قدررَمَضانُ الْمُبارَک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہوتی ہے۔مگر کوئی ایک رات مخصوص نہیں ، ہر سال اِن طاق راتوں میں گھومتی رہتی ہے، یعنی کبھی اِکیسویں شب لَیْلَۃُ القَدْرہوجا تی ہے توکبھی تئیسویں ، کبھی پچیسویں تو کبھی ستائیسویں اور کبھی کبھی اُنتیسویں شب بھی شبِ قدر ہوجا یا کرتی ہے۔ (عمدۃُ القاری ج۱ص۳۳۵)
شیخ ابو الحسن شاذِلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الولی اورشب قدر: