دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔ اٰمین بِجا ہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
پیارے اسلامی بھائی چلے آؤ تم، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
خالی دامن مُرادوں سے بھر جا ؤ تم، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص۶۴۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۱۰) اب گردن تو کٹ سکتی ہے مگر۔۔۔
کورنگی نمبر 6 بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشِش کر کے اپنے بے نَمازی اور کلین شیو 26 سالہ چھوٹے بھائی کو تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آخری عشرۂ رَمَضانُ المبارَک (۱۴۲۱ ھ۔2000ء) کے اجتماعی اعتکاف میں بٹھا دیا۔ بے نمازی اور سنتوں سے کوسوں دُور رہنے والے ان کے بھائی پر اعتکاف میں عاشِقانِ رسول کی صحبت بابرکت سے وہ مَدَنی رنگ چڑھا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّوہ پنج وقتہ نمازی بن گئے اور داڑھی مبارَک سجا لی اور ان کا یہاں تک مَدَنی ذِہن بن گیا کہ اب گردن تو کٹ سکتی ہے مگر داڑھی نہیں کٹ سکتی۔
میٹھے آقا کی اُلفت کا جذبہ ملے، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
داڑھی رکھنے کی سنَّت کا جذبہ ملے، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص۶۴۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بمبئی کی تحصیل کرلا (الھند ) میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی جا نب سے رَمَضانُ الْمُبارَک (۱۴۲۶ ھ۔2005ء) میں ہونے والے اجتماعی اِعتکاف میں ایک ایسے اسلامی بھائی بھی معتکف ہوگئے جن کو ہر دوسرے دن مرگی کا دَورہ پڑتا تھا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّاعتکاف کے دوران انہیں ایک بار بھی دورہ نہ پڑا بلکہاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّتا دمِ تحریر آج تک پھر اُنھیں مرگی کی تکلیف نہیں ہوئی ۔
اِنْ شَآءَاللہ ہر کام ہوگا بھلا، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف،
دور ہوگی بفضلِ خدا ہر بلا، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص۶۴۱، ۶۴۲)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے !عاشِقانِ رسول کے ساتھ اِعتِکاف کرنے کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّآفتیں اور بلائیں دُور ہوتی ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمرگی کا مرض بھی ٹھیک ہو گیا کہ اُس کو مسجِد میں دورہ ہی نہ پڑا، یقینا یہ اُس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کاخصوصی کرم ہو گیا۔تاہم یہ مسئلہ ذہن میں رکھئے کہ مرگی کے ایسے مریض اور آسیب زدہ جو اُچھل کود کرتے، چیختے چلّاتے ہوں یا ایسے مریض جن کا بے ہوشی میں پیشاب وغیرہ نکل جا تا ہو، نیز ایسے تمام افراد جن سے لوگوں کو گِھن آتی، ایذا پہنچتی ہو ان کا اعتِکاف کرنا تو دور رہا ایسی حالت میں باجماعت نماز کیلئے بھی مسجد کے اندر آنا جا ئز نہیں ۔
نصیر آباد ( بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کلین شیو تھے، زندَگی کے دن غفلتوں میں بسر ہو رہے تھے، اسلامی بھائیوں کی ترغیب اور خوب انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں ، انہوں نے رَمَضانُ المُبارَک (۱۴۲۵ ھ۔ 2004ء ) میں تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصِل کی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّاعتکاف میں ان کا دل چوٹ کھا گیا، سابقہ معاصی (یعنی نافرمانیوں ) پر پشیمان (یعنی شرمندہ ) ہو کر بہت روئے اور آیندہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گناہوں سے بچنے کا عزمِ مصمم کرلیا، عمامہ شریف کا تاج سرپر سجا یا، داڑھی مبارَک رکھ کر اپنے چِہرے کو مَدَنی رنگ چڑھایا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تنظیمی ڈویژن نصیر آباد کی ایک تحصیل مُشاورت کے نگران بھی بنے۔
سیکھنے کو ملیں گی تمہیں سنتیں ، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
لوٹ لو آ کر اللہ کی رحمتیں ، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف (وسائل بخشش ص۶۴۲)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۱۳) میری فلمی گیت گُنگُنانے کی عادت تھی:
ڈرگ روڈ ( بابُ المدینہ کراچی) کے تقریباً25سالہ اسلامی بھائی نے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز