فیضان رمضان

کرلیجئے پہلا آدھا حصہ ختم ہوتے ہی  ’’ نصف النہارِ شرعی  ‘‘  کا وَقت شروع ہو گیا ۔ مَثَلاً آج صبحِ صادِق ٹھیک پانچ بجے ہے اور غروبِ آفتاب ٹھیک چھ بجے ۔تو دونوں کے  درمیان کا وَقت کل تیرہ گھنٹے ہوا، اِن کے دوحصے کریں تو دونوں میں  کا ہر ایک حصہ ساڑھے چھ گھنٹے کاہوا۔اب صبحِ صادِق کے  پانچ بجے کے  بعد والے ابتدائیی ساڑھے چھ گھنٹے ساتھ ملا لیجئے ، تو اِس طرح دِن کے  ساڑھے گیارہ بجے کے  فوراً بعد  ’’ نصف النہارِ شرعی ‘‘ کا وَقت شروع ہوگیا تو اب ان تین طرح کے  روزوں کی نیت نہیں ہو سکتی۔    (رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۹۳ مُلَخّصاً)

بیان کردہ تین قسم کے  روزوں کے  علاوہ دیگر جتنی بھی اَقسامِ روزہ ہیں اُن سب کیلئے یہ لازِمی ہے کہ راتوں رات یعنی غروبِ آفتاب کے  بعد سے لیکر صبحِ صادِق تک  نیت کرلیجئے، اگر صبح صادِق ہوگئی تَو اب نیت نہیں ہوسکے  گی۔مَثَلاً قضائے روزئہ رَمضان ، کفارے کے  روزے ، قضائے روزئہ نفل (روزئہ نفل شروع کرنے سے واجب ہوجا تا ہے، اب بے عذرِ شرعی توڑنا گناہ ہے ۔اگر کسی طرح سے بھی ٹوٹ گیا خواہ عذر سے ہویا بلا عذر، اِس کی قضا بہر حال واجب ہے)   ’’ روزئہ نذرِ غیر معین  ‘‘  (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے روزہ کی منت تَو مانی ہو مگر دِن مخصوص نہ کیا ہو اِس منت کا بھی پورا کرنا واجب ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے مانی ہوئی ہر شرعی منت کا پورا کرنا واجب ہے جب کہ زَبان سے اِس طرح کے  اَلفاظ اتنی آواز سے کہے ہوں کہ خود سن سکے ، مثلاً اِس طرح کہا :  ’’ مجھ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ َّکیلئے ایک روزہ ہے ‘‘ اب چونکہ اِس میں  دِن مخصوص نہیں کیا کہ کون سا روزہ رکھوں گا لہٰذا زِندگی میں  جب بھی منت کی نیت سے روزہ رکھ لیں گے منت ادا ہوجا ئے گی۔ منت کیلئے زَبان سے کہنا شرط ہے اور یہ بھی شرط ہے کہ کم از کم اتنی آوازسے کہیں کہ خود سن لیں ،  منت کے  اَلفاظ اتنی آواز سے ادا تو کئے کہ خودسن لیتا مگر بہراپن یا کسی قسم کے  شور وغل وغیرہ کی وجہ سے سن نہ پایا جب بھی منت ہوگئی اِس کا پورا کرنا واجب ہے) وغیرہ وغیرہ ان سب روزوں کی نیت رات میں  ہی کرلینی ضروری ہے۔ ( ایضاً)

 ’’ مجھے ماہِ رمضان سے پیار ہے  ‘‘  کے  بیس حروف

کی نسبت سے روزے کی نیت کے  20 مَدَنی پھول

 {۱}  ادائے روزئہ رَمضان اور نذر معین (یعنی مقرر کردہ منت) اور نفل کے  روزوں کیلئے نیت کا وَقت غروبِ آفتاب کے  بعد سے ضَحوَۂ کُبْریٰ یعنی نصف النہارِ شرعی سے پہلے پہلے تک ہے اِس پورے وَقت کے  دَوران آپ جب بھی نیت کرلیں گے یہ روزے ہوجا ئیں گے۔ (دُرِّمُختار و رَدُّالْمحتار ج۳ص۳۹۳)

 {۲}  نیت دِل کے  اِرادے کا نام ہے زَبان سے کہنا شرط نہیں ، مگر زَبان سے کہہ لینا مستحب ہے اگر رات میں  روزئہ رَمضان کی نیت کریں تو یوں کہیں :  نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرْضِ رَمَضان۔

            ترجمہ : میں  نے نیت کی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  لئے کل اِس رَمضان کا فرض روزہ رکھوں گا ۔

 {۳}  اگر دن میں  نیت کریں تو یوں کہیں :  نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ ھٰذاالْیومَ لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرضِ رَمَضان۔

            ترجمہ : میں  نے نیت کی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  لئے آج اِس رَمضان کا فرض روزہ رکھوں گا۔           (جَوْہَرہ ج۱ص۱۷۵)

 {۴}   عربی میں  نیت کے  کلمات ادا کرنے اُسی وَقتنیت شمار کئے جا ئیں گے جبکہ اُن کے  معنیٰ بھی آتے ہوں ،  اور یہ بھی یاد رہے کہ زَبان سے نیت کرنا خواہ کسی بھی زَبان میں  ہواُسی وَقت کار آمد ہوگا جبکہ اُس وقت دِل میں  بھی نیت موجود ہو۔ (اَیضاً)

 {۵}   نیت اپنی مادَری زَبان میں  بھی کی جا سکتی ہے،  عربی میں  کریں خواہ کسی اور زَبان میں  ،   نیت کرتے وَقت دِل میں  اِرادہ موجود ہونا شرط ہے،  وَرنہ بے خیالی میں  صِرف زَبان سے رَٹے رَٹائے جملے ادا کرلینے سے نیت نہ ہو گی۔ ہاں زَبان سے رَٹی ہوئی نیت کہہ لی مگر بعد میں  نیت کیلئے مقررہ وَقت کے  اندر دِل میں  بھی نیت کرلی تواب نیت صحیح ہے۔ (رَدُّالْمحتار ج۳ص۳۳۲)  

 {۶}  اگر دِن میں  نیت کریں تو ضروری ہے کہ یہ  نیت کریں کہ میں  صبح صادق سے روزہ دار ہوں ۔اگر اِس طرح نیت کی کہ اب سے روزہ دار ہوں صبح سے نہیں ، تو روزہ نہ ہوا۔ (جَوْہَرہ ج۱ص۱۷۵ و رَدُّالْمحتار ج۳ص۳۹۴)

 {۷}  دِن میں  وہ نیت کام کی ہے کہ صبح صادِق سے نیت کرتے وَقت تک روزے کے  خلاف کوئی امر(یعنی معاملہ)  نہ پایا گیا ہو۔ البتہ صبح صادِق کے  بعدبھول کر کھاپی لیا یا جماع کرلیا تب بھی نیت صحیح ہوجا ئے گی۔ (مُلَخَّص از  رَدُّالْمحتارج۳ص۳۶۷)

 {۸}  آپ نے اگر یوں نیت کی کہ  ’’ کل کہیں دعوت ہوئی تَو روزہ نہیں اور نہ ہوئی تو روزہ ہے ‘‘ ۔یہ نیت صحیح نہیں ،  آپ روزہ دار نہ ہوئے۔ (عَالمگِیری ج۱ص۱۹۵)

 {۹}  ماہِ رَمضان کے  دِن میں  نہ روزے کی نیت کی نہ یہ کہ  ’’ روزہ نہیں  ‘‘  اگرچہ معلوم ہے کہ یہ رَمَضانُ الْمبارَک کا مہینا ہے تو روزہ نہ ہوگا۔    (عَالمگِیری ج۱ص۱۹۵)

 

Index