22۔دَرس کے طریقے میں اسلامی بہنیں حسبِ ضَرورت ترمیم کرلیں ۔
فیضانِ سنّت سے دَرس دینے کا طریقہ
تین بارا س طرح اعلان فرمایئے: ’’ قریب قریب تشریف لائیے ۔ ‘‘ پردے میں پردہ کئے دو زانو بیٹھ کر اس طرح ابتِداء کیجئے :
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اس کے بعد اِس طرح دُرودو سلام پڑھایئے :
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
اگر مسجِد میں ہیں تو اِس طرح اعتکا ف کی نیّت کروایئے :
نَوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ: میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی )
پھر اس طرح کہئے: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قریب قریب آ کر درس کی تَعظِیم کی نیّت سے ہو سکے تو دوزانو بیٹھ جا ئیے اگر تھک جا ئیں تو جس طرح آپ کو آسانی ہو اُسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچی کیے توجُّہ کے ساتھ رِضائے الٰہی کیلئے علمِ دین حاصل کرنے کی نیّت سے فیضانِ سُنَّت کا دَرس سنئے کہ لاپرواہی کے ساتھ اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے، زمین پر اُنگلی سے کھیلتے ہوئے ، لباس بدن یا بالوں وغیرہ کوسَہلاتے ہوئے سُننے سے اسکی بَرَکتیں زائل ہونے کااندیشہ ہے۔ ( بیان کے آغازمیں بھی اِسی انداز میں رغبت دِلایئے اور اچّھی اچّھی نیّتیں بھی کروائیے) یہ کہنے کے بعد فیضانِ سنَّت سے دیکھ کر ایک دُرُود شریف کی فضیلت بیان کیجئے ۔ پھر کہئے:
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جو کچھ لکھا ہوا ہے وُہی پڑھ کر سنایئے۔آیات و عَرَبی عبارات کا صِرف ترجَمہ پڑھئے۔ کسی بھی آیت یا حدیث کا اپنی رائے سے ہر گزخُلاصہ مت کیجئے۔
دَرس کے آخر میں اِس طرح ترغیب دلایئے
(ہر مُبلّغ کو چاہیے کہ زَبانی یاد کر لے اور درس و بیان کے آخر میں بِلا کمی بیشی اِسی طرح ترغیب دلایا کرے)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنّتیں سیکھی اور سکھائی جا تی ہیں ، ہر جُمعرات مغرِب کی نَماز کے بعد آپ کے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتِماع میں رِضائے الٰہی کیلئے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ ساری رات گزارنے کی مَدَنی التجا ہے۔ عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں بہ نیّت ثواب سنتوں کی تربیّت کیلئے سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیْعے مَدَ نی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہرمَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذ مّے دار کو جَمع کروانے کا معمول بنا لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی بَرَکت سے پابندِ سنّت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظتکیلئے کُڑھنے کا ذِہن بنے گا۔
ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذِہن بنا ئے کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔ ‘‘ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی اِصلا ح کی کوشِش کیلئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کیلئے ([1]) مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو
آخِر میں خشوع وخُضُوع (یعنی جسم ودل کی عاجِزی ) اور قبولیت کے یقین کے ساتھ دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کے آداب بجا لاتے ہوئے بلا کمی بیشی اس طرح دعا مانگئے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ! بطفیل مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم ہماری ، ہمارے ماں باپ کی اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! درس کی غلَطیاں اور تمام گناہ مُعاف فرما، نیک عمل کا جذبہ دے، ہمیں پرہیزگار اور ماں باپ کافرما ں بردار بنا۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں اپنا اور اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کامُخلِص عاشِق بنا۔ ہمیں گناہوں کی بیماریوں سے شِفا عطا فرما یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں مَدَنی انعامات پر عمل کرنے، مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے اور اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے دوسروں کو بھی مَدَنی کاموں کی ترغیب دلوانے کا