فیضان رمضان

جذبہ عطا فرما  یااللہ عَزَّوَجَلَّ! مسلمانوں کوبیماریوں ،  قرضداریوں ،  بے رُوزگاریوں ،  بے اولادیوں ،  بے جا مقدّمے بازیوں اور طرح طرح کی   پریشانیو ں سے نَجا ت عطا فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!اسلام کا بول بالا کر ا ور دُشمنانِ اسلام کا منہ کالا کر۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں  دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول میں  استِقامت عطا فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!  ہمیں  زَیرِگنبدِخَضرا جلوۂ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم میں  شہادت ،  جنَّتُ الْبقیع میں  مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم  کا پڑوس نصیب فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!مدینے کی خوشبو دار ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا واسِطہ ہماری  جا ئز دُعائیں قبول فرما۔

کہتے رہتے ہیں دعا کے  واسطے بندے تِرے

کر دے پوری آرزو ہر بے کس و مجبور کی

اٰمین بِجا ہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

 شعر کے  بعد یہ آیتِ مبارک پڑھئے:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) (پ۲۲الاحزاب: ۵۶)

 سب دُرُودشریف پڑھ لیں پھر پڑھئے:

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰) وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲) (پ۲۳اَلصّٰفٰت)

            درس کی کمائی پانے کے  لیے ثواب کی نیّت کے  ساتھ(کھڑے کھڑے نہیں بلکہ)  بیٹھکر خندہ پیشانی کے  ساتھ لوگوں سے مُلاقات کیجئے،  چند نئے اسلامی بھائیوں کو اپنے قریب بٹھا لیجئے اور انفرادی کوشِشکے  ذَرِیعے خوب مسکراتے ہوئے اُنہیں مَدَنی انعامات اورمَدَنی قافلوں کی بَرَکتیں سمجھایئے۔(بیٹھ کر مِلنے میں  حکمت یہ ہے کہ کچھ نہ کچھ اسلامی بھائی ہو سکتا ہے آپ کے  ساتھ بیٹھے رہیں ورنہ کھڑے کھڑے ملنے والے عموماً چل پڑتے ہیں یوں انفرادی کوشش کی سعادت سے محرومی ہو سکتی ہے)

تمہیں اے مُبلّغ یہ میری دعا ہے

کیے جا ؤ طے تم ترقّی کا زینہ

          دعائے عطّاؔر یااللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے اور پابندی کے  ساتھ فیضانِ سنَّت سے روزانہ کم از کم دو دَرس ایک گھر میں  اوردوسرا مسجد،  چوک یااسکول وغیرہ میں  دینے اور سننے والے کی مغفِرت فرما اور ہمیں  حُسنِ اَخلاق کا پیکر بنا۔

اٰمین بِجا ہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

مجھے درسِ فیضانِ سنّت کی توفیق

ملے دن میں  دو مرتبہ یاالٰہی

مآخذ ومراجع

قراٰنِ پاک

٭…٭…٭…٭

مکتبۃالمدینہ باب المدینہ کراچی  ۱۴۳۲؁ھ

کتاب

مصنف/مؤلف

مطبوعہ/سال اشاعت

تفسیر عبد الرزاق

امام ابو بکر عبد الرزاق بن ہمام صنعانی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دار الکتب العلمیۃ بیروت  ۱۴۱۹؁ھ

تفسیرطبری

علامہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دار الکتب العلمیۃ بیروت  ۱۴۲۰؁ھ

 تفسیرکبیر

امام فخر الدین محمد بن عمر رازی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دار احیاء التراث العربی بیروت  ۱۴۲۰؁ھ

تفسیرخازن

 علامہ علاء الدین علی بن محمدبغدادی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

مصر  ۱۴۱۷؁ھ

تفسیر مدارک

علامہ ابو البرکات عبد اللہ بن احمد بن محمود نسفی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دار المعرفۃ بیروت  ۱۴۲۱؁ھ

 تفسیر درمنثور

امام جلال الدین عبد الرحمن سیوطی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دارالفکربیروت  ۱۴۰۳؁ھ

تفسیر روح البیان

شیخ اسماعیل حقی بروسی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دار احیاء التراث العربی بیروت  ۱۴۰۵؁ھ

تفسیر صاوی

علامہ احمد بن محمد صاوی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دارالفکربیروت    ۱۴۲۱؁ھ

روح المعانی

علامہ شہاب الدین سید محمود آلوسی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

دار احیاء التراث العربی بیروت ۱۴۲۰؁ھ

تفسیر عزیزی